بھٹکل:26/ دسمبر(ایس اؤنیوز)اپنے مقصد و منزل کا واضح شعور، سائنٹفک رویہ ، صلاحیت و قابلیت اور فن طلبا کی ترقی کے لئے اشد ضروری ہے، اساتذہ تعلیم وتدریس کے دوران طلبا کی اخلاقی رہنمائی کرتے ہوئے طلبا کی ہمہ جہت ترقی کے لئے کوشش کرنے کی اُڈپی کالج پوسٹ گریجویٹ شعبہ کے معاون پروفیسر ڈاکٹر دگپا کجے کر نے صلاح دی۔
وہ یہاں آر این ایس ودیا نکیتن اسکول کے سالانہ جلسے میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے۔ بھٹکل کے بی ای اؤ وینکٹیش پٹگار نے خطاب کرتے ہوئے طلبا کی اٹھان میں والدین کے اہم رول ہونے کی بات کہی۔ آر این ایس تعلیمی اداروں کے ڈائرکٹر ایم وی ہیگڈے نے جلسے کی صدارت کی۔ آر این ایس گروپ کے منجوناتھ کے شٹی ، آر این ایس پی یوکالج کے پرنسپال مادھو پی اور ودیا نکیتن کے پرنسپال ڈاکٹر سریش شٹی ڈائس پر موجود تھے۔
فلاویہ فرنانڈیز نے نظامت کے فرائض انجام دئیے تو گوتمی شیٹھ نے شکریہ اداکیا۔ ڈائس پروگرام کے بعد اسکول کے طلبا وطالبات کی طرف سے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔